Wednesday 30 March 2022

چاند کی روشن سکرین کو تکتے میں نے دیکھا

 لمحات کا دکھ


چاند کی روشن سکرین کو تکتے 

میں نے دیکھا 

گیسولین پر آگ کی چنگاری پڑنے کا سا لمحہ

جس میں تم آن ملے تھے

پہلی بار کا وہ کنکشن

 یاد ہے نا؟

جب دو روحوں کو اپنا آدھا حصہ ملا تھا 

اور پہروں سوچ کی الجھن سلجھن بھی یہاں ثبت ہے

 کے تجریدی آرٹ کی طرح Kandinsky 

جس نے ہماری گول دنیا میں 

کئی بلیک ہولز بنا ڈالے تھے 

اور ہم آسمان کے دہانے کو چھوتے خیال لے کر 

زندگی کرنے لگ گئے تھے

یہ جانے بنا 

کہ خوابوں کی جگالی بھی ضروری ہے 

اور قطار میں جھکی کمر سے چلتے چلے جانے والے 

ہمارے وہ دعوے ہیں 

جن کی گردنوں میں سریا فٹ تھا 

اور محبت

کیا تم اب بھی اس کا سوچ رہے ہو؟ 

اس کی عمر تو دوج کے چاند سے بھی کم رہی 


عائزہ علی خان

Wassily Kandinsky (Russian painter)

No comments:

Post a Comment