Thursday 31 March 2022

کہیں صحرا کہیں سوکھے شجر اچھے نہیں لگتے

کہیں صحرا کہیں سُوکھے شجر اچھے نہیں لگتے

مجھے اب خواب زاروں کے سفر اچھے نہیں لگتے

وفاؤں کا بھرم ٹُوٹے تو کیوں زندہ رہے کوئی

کہ جب دستار گِر جائے تو سر اچھے نہیں لگتے

جوابی خط میں اس نے یوں میرے بارے میں لکھا ہے

تمہیں بُرا بھی کہہ نہیں سکتے مگر اچھے بھی نہیں لگتے

نہیں میں مصروف اتنا کہ گھر کا رستہ بُھولوں

نہ ہو جب مُنتظر کوئی تو گھر اچھے نہیں لگتے

مجھے اے وقت کے حاکم! تجھے اتنا بتانا ہے

مِرے بچوں کو بارودی نگر اچھے نہیں لگتے

سمندر تیرتی لاشوں سے کہتا رہا یہ شب بھر

مجھے بھی ڈُوبنے والے بھنور اچھے نہیں لگتے

نہیں ایسا کہ اب پرواز کی طاقت نہیں باقی

میری اُمید کے پنچھی کو گھر اچھے نہیں لگتے


مدثر عظیم

No comments:

Post a Comment