Tuesday, 29 March 2022

جو مال غریبوں کا دن رات لٹا ہو گا

 جو مال غریبوں کا دن رات لٹا ہو گا

تاریک لحد میں کیا انجام ہوا ہو گا

کیا حال ہوا ہو گا اے یار ہوا ہو گا

جب بھوک کا سورج اس کے گھر میں اُگا ہو گا

دہلیز پہ یادوں کے دستک تو دیا ہو گا

جب جاکے کہیں یارا دروازہ کھلا ہو گا

فرقت میں تِری جاناں دن رات جلا ہو گا

بے ضد یہ جو سویا ہے جل جل کے بجھا ہو گا

اک چہرہ ہزاروں میں آتا ہے نظر یارا

جب خاک کو چہرے پر طیبہ کی مَلا ہو گا

تم نے تو جلائے ہوں گے خشک سبھی پتّے

گلشن کا ہرا پودا بھی یار جلا ہو گا

محفل میں کسی کے آنے جانے سے اے یارا

کیا مجھ کو خبر تھی کے پھر زخم ہرا ہو گا

محفل میں وہ جو ہنستا ہے اور ہنساتا ہے

جاں لیوا کوئی سینے میں درد چھپا ہو گا

ہمراہ مِرے ہے برسوں سے یہ سنو دلکش

غم تیرا کہو تم ہی کب دل سے جدا ہو گا


مصطفیٰ دلکش

No comments:

Post a Comment