Thursday, 31 March 2022

تیرا دیدار کرنے لگ جاؤں

 تیرا دیدار کرنے لگ جاؤں

آنکھیں دوچار کرنے لگ جاؤں

تیری باتیں اگر کرے کوئی

میں اسے پیار کرنے لگ جاؤں

تیری تصویر گر میسر ہو

اس اسے اظہار کرنے لگ جاؤں

وہ کبھی مجھ سے ملنے أئے تو

گھر کو سنگھار کرنے لگ جاؤں

تیرا امکان ہو گزرنے کا

دشت گلزار کرنے لگ جاؤں


محسن فگار

No comments:

Post a Comment