Showing posts with label طارق سلطانپوری. Show all posts
Showing posts with label طارق سلطانپوری. Show all posts

Tuesday, 4 January 2022

سنہری جالیوں کو دیکھنا بخشا گیا مجھ کو

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


سنہری جالیوں کو دیکھنا بخشا گیا مجھ کو

مِری اوقات تھی کیا اور کیا بخشا گیا مجھ کو

برائے مغفرت ذوقِ ثنا بخشا گیا مجھ کو

متاعِ عشقِ محبوبِ خدا بخشا گیا مجھ کو

مجھے وصفِ محمدؐ کے لیے اس کی ضرورت تھی

بہت سرمایہٴ فکرِ رضا بخشا گیا مجھ کو

Tuesday, 28 December 2021

جو ہیں نام آقا پہ مٹ جانے والے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جو ہیں نامِ آقاﷺ پہ مٹ جانے والے

وہ ہیں دائمی زندگی پانے والے

انہیں بھی نہ رحمت سے محروم رکھا

ہمیشہ رہے جو ستم ڈھانے والے

بداندیش کی بھی بھلائی کے خواہاں

عدو پر بھی ہیں رحم فرمانے والے

Monday, 27 December 2021

کون سا ہو گا وہ دن یارب کہ بطحا جاؤں گا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


کون سا ہو گا وہ دن یارب کہ بطحا جاؤں گا

جلوہ زارِ مکہ دیکھوں گا، مدینہ جاؤں گا

خلد نظارہ، جناں بر دوش ہو باب السلام

یا ہو بابِ جبرئیل، آنسو بہاتا جاؤں گا

اپنے در پر یا رسولؐ اللہ بلا لیجئے مجھے

سر کے بل جاؤں گا، باذوقِ تماشا جاؤں گا

Sunday, 26 December 2021

در دولت پہ ان کے حاضری دی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


المولد النبیﷺ


درِ دولت پہ انؐ کے حاضری دی

یہ ہے لاریب میری خوش نصیبی

مقامِ عزت و تکریم ہے یہ

نہایت واجب التعظیم ہے یہ

یہ ہے سرکاؐر کی جائے ولادت

تجلی گاہِ خورشیدِ رسالتﷺ

Thursday, 18 November 2021

اللہ کے محبوب طرحدار کا چہرہ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اللہ کے محبوبِ طرحدار کا چہرہ

خلاق کا شہکار ہے سرکار کا چہرہ

یادِ رخِ جاناں ہی سے فرصت نہیں ملتی

ہم نے کبھی دیکھا نہیں اغیار کا چہرہ

سائل کو ضرورت نہیں اس در پہ صدا کی

پڑھ لیتے ہیں سرکارﷺ طلبگار کا چہرہ