عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جو ہیں نامِ آقاﷺ پہ مٹ جانے والے
وہ ہیں دائمی زندگی پانے والے
انہیں بھی نہ رحمت سے محروم رکھا
ہمیشہ رہے جو ستم ڈھانے والے
بداندیش کی بھی بھلائی کے خواہاں
عدو پر بھی ہیں رحم فرمانے والے
نوازا ہمیں تُو نے اتنا کہ اب ہم
کہیں بھی نہیں ہاتھ پھیلانے والے
تُو قاسم اور ہم تیرے محتاجِ نعمت
بحمد اللہ ہم ہیں تِرا کھانے والے
جب آئے تو یہ کس قدر شادماں تھے
خفا ہیں تِرے شہر سے جانے والے
درِ خواجہ سے اور جاؤں کہیں کیوں
یہ لمحے نہیں بار بار آنے والے
تِرے شہر میں موت آئے مجھے بھی
تِرے شہر والے ہوں دفنانے والے
رہے ان میں طارق بھی سرکارؐ شامل
درِ پاکؐ پر ہیں جو لوگ آنے والے
طارق سلطانپوری
No comments:
Post a Comment