دھواں سزا ہے، سزا کے قریب مت ہونا
چراغ ہو تو ہوا کے قریب مت ہونا🪔
تپش ضروری ہے لیکن گریز اچھا ہے
اسے قریب بلا کے، قریب مت ہونا
وہ جس کو چاہے بنا دے کلام سے پتھر
طلسمِ ہوشربا کے قریب مت ہونا
تمہرے حق میں ہے بہتر دُکھوں سے دور رہو
کسی کو اپنا بنا کے قریب مت ہونا
اقبال ارشد
No comments:
Post a Comment