وعدہ
میرے لفظوں کے نطق براہیم نے
معبدِ عصر کی
بت پرستی سے لتھڑی روایات کو
اپنے برّاں تبر
اور بے خوف بازو کی امداد سے
محو کرنے کی کوشش کا وعدہ کیا
میری آواز کے سخے مِضراب نے
اہلِ ظلمت کے
بے ہنر، بے اثر، بے ثمر ساز کو
اپنی برّاں زباں
اور طبعِ کشیدہ کی امداد سے
محو کرنے کی جوشش کا وعدہ کیا
اسفر ہاشمی
No comments:
Post a Comment