دو دو گھونٹ ہی پی کر دیکھو
تھوڑی دیر تو جی کر دیکھو
سب کچھ دل میں ہی نہ رکھو
بات کوئی پوری کر دیکھو
مے خانے سے ڈرنے والو
زہر پیالہ پی کر دیکھو
دو دو گھونٹ ہی پی کر دیکھو
تھوڑی دیر تو جی کر دیکھو
سب کچھ دل میں ہی نہ رکھو
بات کوئی پوری کر دیکھو
مے خانے سے ڈرنے والو
زہر پیالہ پی کر دیکھو
یہ غم نہ دے کہ مجھ سے بھلایا نہ جائے گا
پِھر دل کسی بھی دل سے لگایا نہ جائے گا
روشن ہوئے چراغ تو دیوار گر پڑی
اب گھر کا کوئی راز چھپایا نہ جائے گا
دیکھا اسے تو دل نے مجھے روک کر کہا
ان پتھروں سے ہاتھ ملایا نہ جائے گا
نہ سوال بن کے ملا کرو، نہ جواب بن کے ملا کرو
میری زندگی میرے خواب ہیں مجھے خواب بن کے ملا کر
ارے شام کو میرے دوستو! نہ عذاب بن کے ملا کرو
مجھے مے کدے میں ملو اگر تو شراب بن کے ملا کرو
رات بھر آنکھ تو نہیں جاگی
کوئی خواہش مگر کہیں جاگی
سو گیا آسماں ستاروں پر
آندھیوں کے تلے زمیں جاگی
میں جو سوئی تیرے خیالوں میں
چاندنی سی کہیں کہیں جاگی