Showing posts with label نصیر سراجی. Show all posts
Showing posts with label نصیر سراجی. Show all posts

Wednesday, 28 August 2024

ہے میرے لیے وجہ سکوں نام محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے میرے لیے وجہِ سُکوں نام محمدﷺ

پھر کیسے فراموش کروں نام محمدﷺ

اس نام سے یہ ارض و سماوات ہیں قائم

کاشانۂ امکاں کا سُتوں نام محمدﷺ

سُرمہ کی طرح دِیدۂ گریاں میں لگاؤں

غازہ کی طرح رُخ پہ ملوں نام محمدﷺ

Monday, 25 December 2023

کیا غم اگر غموں کی ہے کثرت درود پڑھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کیا غم اگر غموں کی ہے کثرت درودﷺ پڑھ

پائے گا دل سکوں کی لذت درودﷺ پڑھ

تڑپائے جب بھی کوئی مصیبت درود پڑھ

پہنچے گی دستِ غیب سے نصرت درود پڑھ

پڑھ، ہاں بصد خلوص و عقیدت درود پڑھ

فرمائیں گے حضورﷺ سماعت درود پڑھ

Saturday, 25 March 2023

اندر سے بھی صوفی ہو جا

 اپنے من پر حاوی ہو جا 

اندر سے بھی صوفی ہو جا 

جو رب سے باغی کرتی ہے 

اس دنیا سے باغی ہو جا 

جوش پہ ہے فتنوں کا طوفاں 

حضرتِ نوح کی کشتی ہو جا 

Tuesday, 30 August 2022

رقص طاؤس نہ آواز کے جادو میں ملی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


رقص طاؤس، نہ آواز کے جادو میں ملی

دل کو تسکین فقط نغمۂ حق ہُو میں ملی

رنگ والشمس کا رُخسار نبیﷺ میں دیکھا

شان واللیل کی سرکارؐ کے گیسُو میں ملی

عشق نے ڈھونڈا تو آقاؐ کے پسینے کی مہک

کیسۂ گُل میں ملی،۔ نافۂ آہُو میں ملی

Monday, 29 August 2022

لطف و کرم و عطا کی ساعت آئی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


شب برأت


لطف و کرم و عطا کی ساعت آئی

بخشش کا  پیام لے کے رحمت آئی

جو مانگو گے آج دل سے مل جائے گا

مانگو، مانگو، شبِ برأت آئی


پروانۂ مغفرت کی ساعت آئی

Saturday, 27 August 2022

زمزم عشق سے دھو دھوکے نکھارے الفاظ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


 زمزم عشق سے دھو دھوکے نکھارے الفاظ

میں نے تب نعتﷺ کی تختی پہ اتارے الفاظ

جن کی جنبش سے بنے نور کے دھارے الفاظ

ان لبوں سے ہیں معنون مِرے سارے الفاظ

ڈال دوں گا سر میزان یہ نعتوں کی بیاض

پورا کر دیں گے مِرے سارے خسارے الفاظ

چشم عالم نے حسیں کوئی نہ دیکھا ایسا

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام؛ بیان بر سراپائے پاکﷺ


چشمِ عالم نے حسیں کوئی نہ دیکھا ایسا 

رب نے پیدا کیا حضرتؐ کا سراپا ایسا 

پست آتے ہیں نظر سَرو قدانِ عالم 

معتدل طول میں بھی ہے قدِ بالا ایسا 

مظہرِ جلوۂ اللہ جمیل کہیے

میرے سرکارؐ کا ہے حسن دلآرا ایسا

Friday, 26 August 2022

یہاں محمدؐ وہاں محمدؐ ادھر محمدؐ ادھر محمدؐ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یہاں محمدﷺ وہاں محمدﷺ، اِدھر محمدﷺ اُدھر محمدﷺ

جہاں بھی دیکھا نگاہِ دل نے، وہیں پہ آئے نظر محمدﷺ

اگر محبت سے کر دیں اپنی نگاہِ معجز اثر محمدﷺ

خزاں کو رنگِ بہار دے دیں خذف کو کر دیں گُہر محمدﷺ

بشر یقیناً ہیں لیکن ایسے ہیں عالی منصب بشر محمدﷺ

زمین پر ہیں اور آسماں کی سنا رہے ہیں خبر محمدﷺ

پھر ایک بھوکا شخص جاں بلب ہوا غضب ہوا

حدیثِ پاک کے تناظر میں کہا گیا ایک کلام


 پھر ایک بھوکا شخص جاں بلب ہوا، غضب ہوا

کہ شہر پر نزولِ قہر رب ہوا، غضب ہوا

تمام ہوشمند ہونٹ سی کے جاں بچا گئے

دِوانہ لب ہلا کے بے ادب ہوا، غضب ہوا

سبب تھا جو عروج کا اسی سے ربط ختم ہوا

تِرے زوال کا یہی سبب ہوا، غضب ہوا