Showing posts with label للہ عارفہ. Show all posts
Showing posts with label للہ عارفہ. Show all posts

Friday, 14 April 2023

آسان تھا بادلوں کا ہٹانا میرے لیے

کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


آسان تھا بادلوں  کا ہٹانا میرے لیے

ممکن ہے میں نکالتی دیر سے سارا اب

بیمار خستہ حال کا کر سکتی میں علاج

لیکن میں بے وقوف کو قائل نہ کر سکی


للہ عارفہ/لل ایشوری/لل دید/لل ما جی

اردو ترجمہ؛ نند لال طالب

Friday, 11 November 2022

میری غفلتوں کی بھی حد نہیں

 کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


میری غفلتوں کی بھی حد نہیں

تیری رحمتوں کی بھی حد نہیں

نہ میری خطا کا شمار ہے

نہ تیری عطا کا شمار ہے


للہ عارفہ/لل ایشوری/لل دید/لل ما جی


Monday, 24 October 2022

زیب تن جو کیا ہے غم کا لباس

 کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


زیب تن جو کیا ہے غم کا لباس

اب پہناوے فضول لگتے ہیں

روح کے زخم اتنے گہرے ہیں

تیرے پتھر تو پھول لگتے ہیں


للہ عارفہ/لل ایشوری/لل دید/لل ما جی

Sunday, 23 October 2022

کچھ ایسے ہیں جو سوئے ہوئے ہیں

 کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


جاگو


کچھ ایسے ہیں جو سوئے ہوئے ہیں

لیکن اصل میں جاگ رہے ہیں

کچھ لوگ ایسے ہیں جو جاگ رہے ہیں

لیکن اصل میں سوئے ہوئے ہیں

Sunday, 2 October 2022

دم میں جمتی شبنم دیکھی دم میں دیکھا پڑتا پالا

 کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


دم میں جمتی شبنم دیکھی، دم میں دیکھا پڑتا پالا

دم میں دیکھی رات اندھیری دم میں دیکھا دن کا اُجالا

تھی میں ایک کمسن سی دُختر دم میں جوانی کو جا پہنچی

چلتی پھرتی تھی میں اب تک ہو گئی جل کر راکھ کا ڈھیر


للہ عارفہ/لل ایشوری/لل دید/لل ما جی

مترجم؛ نند لال طالب

Saturday, 1 October 2022

جس رستے سے آئی تھی اس رستے سے واپس نہ جا سکی

 کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


جس رستے سے آئی تھی، اس رستے سے واپس نہ جا سکی

ابھی میں رستے پر ہی تھی کہ زندگی کا سورج ڈھل گیا

میں نے جیب میں ہاتھ ڈال کر دیکھا، اس میں ہار(زادِ راہ) نہ تھے

آپ ہی بتا دیں؛ میں دریا کے اس پار جانے کے لیے کیا دوں؟


للہ عارفہ/لل ایشوری/لل دید/لل ما جی

Friday, 30 September 2022

ترک کر یہ ماسوا ترک کر حرص و ہوا

 کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


ترک کر یہ ماسوا ترک کر حرص و ہوا

نور ہی میں ڈوب جا دیکھ اس کے نور کو

وہ بہت ہے بے بہا وہ بہت نایاب ہے

ڈھونڈتا ہے دور کیا ہے وہ تیرے ہی قریب

وہ خلا ہے یا ملا کچھ نہیں اس کے سوا

Thursday, 29 September 2022

میں نے تجھے عبادت گاہوں میں تلاش کیا

کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


میں نے تجھے عبادت گاہوں میں تلاش کیا

میں نے تجھے ہر جگہ تلاش کیا

مگر تیرا پتہ نہ پایا 

جو زاہد اور متقی لوگوں سے پوچھا تو

انہوں نے رو کر اپنی بے بسی کا اظہار کیا 

جب میں نے عالم رنگ و بو کے 

Thursday, 20 January 2022

میں تیری عبادت کے لیے کون سا تحفہ لاؤں

کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


تحفہ


تُو آسمان ہے

تُو زمین ہے

تُو ہوا ہے

تُو دن اور رات ہے

تُو چاند ہے

Friday, 10 December 2021

خدا تیرے دل میں قیام فرما ہے

کشمیری کلام سے اردو ترجمہ


منزل


خدا تیرے دل میں قیام فرما ہے

اسے دیکھ اور پہچان

تیرتھ یاتراؤں میں رہنے

گنگا میں نہانے

ٹونے ٹوٹکے کرنے سے

وہ نہیں ملتا