Showing posts with label کاظم شیرازی. Show all posts
Showing posts with label کاظم شیرازی. Show all posts

Sunday, 14 July 2024

سینے میں جس کے ہے بسی الفت حسین کی

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سینے میں جس کے ہے بسی الفت حسینؑ کی 

بس وہ بیان کرتا ہے عظمت حسینؑ کی

جان و جگر سے کرتے ہیں مدحت حسینؑ کی 

محشر میں کام آئے گی  چاہت حسینؑ کی

جس کو نبیﷺ سے پیار، محبت  ہے دوستو

وہ دل میں کیسے پالے گا  نفرت حسینؑ کی 

Wednesday, 21 February 2024

حاکم وقت ہی قاتل ہے خدا خیر کرے

 حاکمِ وقت ہی قاتل ہے، خُدا خیر کرے 

ہم سے مرعوب نہ باطل ہے خدا خیر کرے

اس لیے شیدا مِرا دل ہے خدا خیر کرے

اس کے رُخسار پہ اک تِل ہے خدا خیر کرے

وہ بس اک بار مجھے دل سے لگائے اپنے

آرزوئے دلِ بسمل ہے خدا خیر کرے

Tuesday, 6 February 2024

عکس جنت کا نبئ پاک کا دربار ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم سے آشفتہ سرا کو دل سے  یہ اقرار ہے

عکس جنت کا نبئ پاکﷺ کا دربار ہے

اس کی آنکھیں قیمتی ہر شے سے بڑھ کر ہیں جناب

جس کی آنکھوں کو بھی حاصل آپؐ کا دیدار ہے 

چودہ سو سالوں سے جس پہ ناز ہے اس دہر کو 

وہ خدا کا نیک بندہ سید ابرارﷺ ہے

Monday, 5 February 2024

مجھے لگتا نہیں ہے کوئی ڈر طیبہ کہ گلیوں میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھے لگتا نہیں ہے کوئی ڈر طیبہ کہ گلیوں میں 

حیات اپنی مکمل ہو بسر طیبہ کیہ گلیوں میں

قبول اب تو دل ناداں کی ہو جائے دُعا یا رب 

اسے جینا ہے جا کر عمر بھر طیبہ کی گلیوں میں 

سلام ان کو مِرا کہنا عقیدت سے محبت سے

تِرا جس وقت  ہو زائر گُزر طیبہ کی گلیوں میں

Sunday, 4 February 2024

معطر معطر فضائے محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مُعطّر مُعطّر فضائے محمدﷺ

ہے پُھولوں کہ خُوشبو ادائے محمدﷺ

وہ مکہ کی وادی وہ ایمان لانا

مؤثر تھی کتنی صدائے محمدﷺ

سُنا ہے کہ ہوتے ہیں سُلطاں سے اعلیٰ 

بنا دے مجھے بھی گدائے محمدﷺ

Friday, 10 November 2023

ہائے دل کی لگی میں مدینے چلا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہائے دل کی لگی میں مدینے چلا

میری قسمت جگی میں مدینے چلا

مل گئی ہر خوشی میں مدینے چلا

آس پوری ہوئی میں مدینے چلا

نیند آتی نہیں چین آتا نہیں

بے قراری بڑھی میں مدینے چلا

Thursday, 9 November 2023

خدا کی رحمت ہے ان پہ لوگوں مدینہ سج کے جو جا رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خُدا کی رحمت ہے ان پہ لوگوں مدینہ سج کے جو جا رہے ہیں

ہے "مرحبا" کی صدا فلک پر، فرشتے خُوشیاں منا رہے ہیں

فضا ہے دلکش، حسیں نظارے، بتا رہے ہیں جو دیکھ آئے

سکون دل کو وہاں ملے گا، یہ آنے والے بتا رہے ہیں

حسین رہتے ہیں ان کے چہرے، ثواب ملتا ہے ان کو پیہم

سدا جو چہرے پہ اپنے سُنت نبیﷺ کی یارو سجا رہے ہیں

Wednesday, 8 November 2023

قلم میں جاں عطا کر اور لفظوں میں اثر دے دے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قلم میں جاں عطا کر اور لفظوں میں اثر دے دے

نبیﷺ کی نعت لکھنے کا خدایا! تُو ہنر دے دے

مِرے دل کی ہے یہ چاہت ارادہ بھی مصمّم ہے

مدینے کو چلا جاؤں تُو بس رختِ سفر دے دے

تمنّا میرے جینے کی دیارِ مصطفیٰﷺ میں ہے

مجھے تسلیم ہے مولیٰ اجل بھی تٗو اگر دے دے

Tuesday, 7 November 2023

لہو و لعب میں وقت نہ اپنا زیاں کرو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لہو و لعب میں وقت نہ اپنا زیاں کرو

پڑھ کر درود پاک دل اپنا جواں کرو

چھایا ہے دل پہ ابر گُناہوں کا دوستو

روشن درودِ پاک سے دل کا مکاں کرو

عشقِ نبیؐ میں ڈُوب کے غمگین قلب کو 

نعتِ نبیﷺ سُنا کے اسے شادماں کرو

Monday, 7 February 2022

اک دن ملا وہ اور کے گلے سے لگا ہوا

اک دن ملا وہ اور کے گلے سے لگا ہوا

کیا ہی عجب یہ ساتھ مِرے حادثہ ہوا

مِلتی نہیں کسی سے وفائیں ہمیں مگر

الفاظ یہ ہے سب کی زباں پر چڑھا ہوا

اک شخص تھا جہان میں وہ بھی بچھڑ گیا 

جائیں کہاں پہ لے کے دل اپنا دُکھا ہوا؟

Monday, 31 May 2021

جب جب قریب میرے وہ آتا چلا گیا

جب جب قریب میرے وہ آتا چلا گیا

رسماً نظر میں اپنی جھُکاتا چلا گیا

تعبیر اس کی کیا ہے یہ سوچا تلک نہیں 

بس خواب ان کو اپنا بتاتا چلا گیا

جذبے کو میرے دیکھ تو ہمت کی داد دے 

سورج کو میں بھی آنکھ دِکھاتا چلا گیا