Sunday, 4 February 2024

معطر معطر فضائے محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مُعطّر مُعطّر فضائے محمدﷺ

ہے پُھولوں کہ خُوشبو ادائے محمدﷺ

وہ مکہ کی وادی وہ ایمان لانا

مؤثر تھی کتنی صدائے محمدﷺ

سُنا ہے کہ ہوتے ہیں سُلطاں سے اعلیٰ 

بنا دے مجھے بھی گدائے محمدﷺ

بشر ہو تو ایسا بشر، اللہ، اللہ 

نہ پایا زمانہ خطائے محمدﷺ

ابد سے ازل سے چلی آ رہی ہے

نہ ہو گی مُکمل ثنائے محمدﷺ

زمانہ تمہاری غُلامی کرے گا

اگر بن گئے تم گدائے محمدﷺ

بنی آخرت اس کی دُنیا بھی کاظم 

جسے مِل گیا نقشِ پائے محمدﷺ


کاظم شیرازی

No comments:

Post a Comment