Monday, 12 February 2024

چپکے چپکے تنہائی میں کس کے لیے اب روتی ہوں

 چپکے چپکے تنہائی میں کس کے لیے اب روتی ہوں

گِیلی مٹی کے دامن میں فصل گُلوں کی بوتی ہوں

کیسا دھڑکا دل کو لگا ہے، اب کیا ہونے والا ہے

مٹی کے خالی دِیپک میں بُجھتی ہوئی ایک جَوتی ہے

کب سے بُھول چکی ہوں خُود کو،اب تو مِرا یہ عالم ہے

جب وہ جگائے اُٹھ جاتی ہوں، جب وہ چاہے سوتی ہوں

ہار گئی میں جِیت کے بازی دُنیا کے بازاروں میں

پاس مِرے سب میرا دَھن ہے، پَل پَل جو کو کھوتی ہوں

سچے تھے بس دو ہی رشتے، باقی سب جنجال ہُوا

وہ بھی میرے پاس نہیں میں جن آنکھوں کی جَوتی ہوں

سونے چاندی کی قیمت ہے دُنیا کے بازاروں میں

جو ہر قیمت سے بالا ہے، میں وہ سچا موتی ہوں

جاتے جاتے اس دُنیا کو کچھ تو دے کر جاؤں گی

سُکھ دُکھ کے یہ سارے موتی ان کے لیے سنجوتی ہوں


نسیم مخموری

No comments:

Post a Comment