Friday 16 February 2024

کیا خاک مکمل تھی زندگی میری خوش فہمی

 میری خوش فہمی


مکمل تھی زندگی

تھے راستے خوش نما

نہ تھی منزل کی پرواہ

چُن لی اپنی مرضی کی ڈگر

اور میں ہی میرا ہمسفر

خود کی صحبت سے بہتر

بھلا اور کون

نہ کوئی اختلاف

ہر حال میں رضا

جہاں میں لے چلوں خود کو

بس مزا ہی مزہ

نہ سمے کی کمی

نہ کسی کا انتظار

جہاں جی چاہا

ڈال دیا پڑاؤ

منزل وہیں جہاں رک گئے میرے پاؤں

اگلی صبح

میں اور میری نئی نویلی ڈگر تیار

پر سکون تھی زندگی

چلتے چلتے ایک موڑ پہ

آ ملی ایک اور راہ

بڑھنے لگے ساتھ میرے

اور ایک جوڑی پاؤں

آج پہلی بار

میرے ادھورے پن کا احساس

کرا گیا کوئی

کیا خاک مکمل تھی زندگی

آئینہ گیا کوئی


انیتا موہن

No comments:

Post a Comment