Sunday 18 February 2024

میں اپنی نانو کی سہمی سہمی اجڑتی آنکھوں کو دیکھتی ہوں

 مہاجر


میں اپنی نانو کی سہمی سہمی

اُجڑتی آنکھوں کو دیکھتی ہوں

تو سوچتی ہوں

کہاں گیا ہے

چلہار کا ٹھنڈا میٹھا پانی

پُھدکتی چڑیاں شجر کی شاخوں پہ جھولتی تھیں

پھلوں سے جُھکتی جوان شاخیں

زمیں پہ اُگتے ہزار پُھولوں سے کھیلتی تھیں

مثال جنت تھے گاؤں میرے

سجے تھے پائل سے پاؤں میرے

کئی خزانوں بھرے بھڑولے

اس ایک گاؤں میں سکھ مسلمان اور ہندو بسے ہوئے تھے

نہ طعنہ دیتے نہ قتل کرتے نہ کُفر کے وہ لگاتے فتوے


صائمہ قمر 

No comments:

Post a Comment