وہ چہرہ کیسا چہرہ تھا
وہ چہرہ
کتنا بھولا تھا، کتنا معصوم
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں تھیں
جو پیار سے چمکتی تھیں
اور میں
وہ چہرہ کیسا چہرہ تھا
وہ چہرہ
کتنا بھولا تھا، کتنا معصوم
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں تھیں
جو پیار سے چمکتی تھیں
اور میں
اسے پایا تو جینا آ گیا ہے
انگوٹھی میں نگینہ آ گیا ہے
محبت اس قدر آساں نہیں ہے
سخاوت کا سفینہ آ گیا ہے
چنا ہے جب سے سچائی کا رستہ
محبت کا مدینہ آ گیا ہے
مِری ہستی کو کن کی وہ صدا دے
اسے پھر زیست کا حاصل بنا دے
مِرے جیون کو اندھیاروں نے گھیرا
اسے شمع فروزاں کی دعا دے
نہ دے انگارے اس جھولی میں میری
اُدھر بگیا ہے کچھ کلیاں تو لا دے
میں خواب دیکھتی ہوں، تم تعبیر دیکھنا
میں لفظ ڈھونڈتی ہوں، تم تفسیر دیکھنا
مجھ میں کہاں تاب کہ میں سہہ سکوں اسے
اس نے ہی سہہ لیا،۔ مِری تقدیر دیکھنا
شکوہ کِیا ہے اس نے کہ میں دور کیوں ہوئی
اس کو تو نہ دِکھا اس پاؤں کی زنجیر دیکھنا
جواب
کب مل رہے ہو؟
ابھی نہیں مل سکتا
بہت جی چاہ رہا ہے نا
مصروف بہت ہوں
ایسی بھی کیا مصروفیت