Showing posts with label اکبر وارثی. Show all posts
Showing posts with label اکبر وارثی. Show all posts

Sunday, 20 July 2025

سلام اس پر کہ جس نے گمرہوں کی رہنمائی کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


سلام اس پر کہ جس نے گمرہوں کی رہنمائی کی

سلام اس پر کہ جس نے ڈوبتوں کی ناخدائی کی

سلام اس پر جو وجہِ افتخارِ ہر دو عالم ہے

سلام اس پر خدا کے بعد جو سب سے معظم ہے

سلام اس پر خطا کاروں پر جس نے رحم فرمایا

سلام اس پر بدی کا جس نے نیکی سے دیا بدلا

Tuesday, 10 September 2024

ثانی ترا کونین کے کشور میں نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


ثانی تِرا کونین کے کشور میں نہیں ہے

بس حد ہے کہ سایہ بھی برابر میں نہیں ہے

ہو جلوہ محبوبﷺ کے کیا ماہِ مقابل

اس چاند کے دھبہ رُخ انورؐ میں نہیں ہے

کُل خوبیاں اللہ نے حضرت کو عطا کیں

یہ بات کسی اور پمیبرؑ میں نہیں ہے

Monday, 9 September 2024

ہر درد کی دوا ہے صل علیٰ محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


ہر درد کی دوا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

تعویذ ہر بلا ہے  صلِ علیٰ محمدﷺ

محبوبِ کِبریا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

کیا نقشِ خوشنما ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

قربِ خدا ہو حاصل جنت میں ہو وہ داخل

جس نے لکھا پڑھا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

Sunday, 8 September 2024

وہ میرا ماہ اگر بے نقاب ہو جائے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


وہﷺ میرا ماہ اگر بے نقاب ہو جائے

تو رشک مہر سے زیر سحاب ہو جائے

جو چشمِ رحمت، رحمت مآب ہو جائے

عذابِ سخت بھی تو پھر ثواب ہو جائے

خدا کے پیاروں میں اس کا شمار ہو جس پر

نگاہِ لطفِ رسالت مآبﷺ ہو جائے