Monday 9 September 2024

ہر درد کی دوا ہے صل علیٰ محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


ہر درد کی دوا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

تعویذ ہر بلا ہے  صلِ علیٰ محمدﷺ

محبوبِ کِبریا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

کیا نقشِ خوشنما ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

قربِ خدا ہو حاصل جنت میں ہو وہ داخل

جس نے لکھا پڑھا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

جنت مقام ہو گا،۔ دوزخ حرام ہو گا

گر دل پہ لکھ لیا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

اس کی نجات ہو گی رحمت بھی ساتھ ہو گی

جو پڑھ کے مر گیا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

جو دردِ لا دوا ہو یہ گھول کر پلا دو

کیا نسخہ شفا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

کاندھا بدلنے والو،۔ ہمراہ چلنے والو

پڑھتے چلو روا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

جانے بھی دے ارم کو رضوان نہ روک ہم کو

سینے پہ لکھ لیا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ

منزل کا ہے بھروسہ اکبر بغل میں توشہ

کیا خوب لے چلا ہے صلِ علیٰ محمدﷺ


 اکبر وارثی میرٹھی

No comments:

Post a Comment