عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
الٰہی تو اگر مجھ سے خفا ہے
یقیناً میری ہی اس میں خطا ہے
تِری بے مہری عینِ مہربانی
جفا میں تیری پوشیدہ وفا ہے
نہیں حقدار میں عفو و کرم کا
اگر تُو بخش دے، تیری عطا ہے
ذرا بے باک ہوں، لیکن خدایا
مُنافق میں نہیں تُو جانتا ہے
ہے شانِ بے نیازی بندگی میں
مِرا انداز دُنیا سے جُدا ہے
عمل پیہم اگر ہے میرا مسلک
دِکھایا رستہ یہ اقبال کا ہے
ذکی! بھی مُبتلائے یاس ہوتا
مگر اس کو تِرا ہی آسرا ہے
ذکی احمد
No comments:
Post a Comment