Saturday, 21 September 2024

آنکھوں کی ضیا دل کی صدا نام محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آنکھوں کی ضیاء دل کی صدا نامِ محمدﷺ

میں پڑھ کے سدا جھُوم اُٹھا نام محمدﷺ

ہے مرکزِ انوار و تجلّی مِری دھڑکن

ہر تارِ رگِ جاں پہ لِکھا نام محمدﷺ

جپتا ہے چمن سُن کے تیرے نام کی مالا

پڑھتی ہوئی آتی ہے صبا نام محمدﷺ

ہاں ذات وہی عالم ہستی کا سبب ہے

مخلوق پہ فاطر کی عطا نام محمدﷺ

ماتھے پہ یہی عرش معلیٰ کے لکھا ہے

ہے منبعِ اسرار خُدا نام محمدﷺ

میں روزِ ازل سے ہوں گدا آپ کا آقاؐ

گُھٹی میں میری تب سے رچا نام محمدﷺ

گھبراؤ نہ بس وِرد کرو صلِ علیٰ کا

ہر درد کی سرمد ہے دوا نام محمدﷺ


شاہنواز سرمد

No comments:

Post a Comment