مومنوں کی شان اہلِ غزہ ہیں
اہلِ دل کا مان اہل غزہ ہیں
کُفر کے مدِ مقابل ہیں کھڑے
صاحبِ ایمان اہل غزہ ہیں
صرف بڑھکوں کے غُبارے حکمراں
جنگ کا میدان اہل غزہ ہیں
متقی، اہل توکل، جانثار
دیکھ لو انسان اہل غزہ ہیں
اپنی مٹی کے لیے ہیں لڑ رہے
وقت کے سلطان اہل غزہ ہیں
جابروں کو جان کے لالے پڑے
موت کا سامان اہل غزہ ہیں
زندگی کی کیا حقیقت جان کر
دین پر قربان اہل غزہ ہیں
یہ ہمارے حکمراں جانے ہیں کیا
بر سرِ گھمسان اہل غزہ ہیں
اب یہی ارماں کہ غزہ جا بسوں
غیرتوں کی کان اہل غزہ ہیں
ہار فیضی دُشمنوں کا ہو نصیب
جیت کا امکان اہل غزہ ہیں
مبشر حسین فیضی
No comments:
Post a Comment