Friday, 27 September 2024

زیست میں کچھ مزا نہیں ہو گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زیست میں کچھ مزا نہیں ہو گا

دل جو انؐ پر فدا نہیں ہو گا

اس پہ شاہد ہے آیتِ قرآں

"آپؐ چاہیں تو کیا نہیں ہو گا"

منکرِ عظمتِ نبیﷺ ہر گز

عاشقِ مصطفیٰﷺ نہیں ہو گا

تارکِ سنتِ نبیﷺ تیرا

گلشنِ دل ہرا نہیں ہو گا

جس کو بغض سرورِ دیںﷺ سے

اس پہ فضلِ خدا نہیں ہو گا

نعت گوئی میں بالیقیں رفعت

کوئی مثلِ رضا نہیں ہو گا


رفعت برکاتی

No comments:

Post a Comment