Sunday 29 September 2024

ہماری گائیکی ہے بر سر فریاد طبلے پر

 ہماری گائیکی ہے بر سرِ فریاد طبلے پر

ہمارے حُسن ظن کو مل رہی ہے داد طبلے پر

گویوں کے گھرانے کو عجب شوق ریاضت ہے

کہ سنگت کر رہی ہے باپ کی اولاد طبلے پر

کلاسیکی دُھنوں کے خشمگیں بیباک لہجے میں

سجائی کس نے ہے یہ ظلم کی بنیاد طبلے پر

زمانے میں کہاں باقی رہا سُر تال کا نقشہ

تعجب ہے کہ سب کچھ ہو گیا برباد طبلے پر

سناتے ہی رہے نااہل اپنی راگنی اب تک

کبھی آسیب طبلے پر کبھی ہمزاد طبلے پر

لٹی ہیں رونقیں دیوار و در پر کسمپرسی ہے

پڑی ہے کوچۂ دلبر میں کیا افتاد طبلے پر

گلی کوچوں میں اس کی خوشنوائی کا اجالا ہے

ثقافت ہو چکی ہے اس قدر آزاد طبلے پر

ذرا مرغوب تم اس پاپ سنگر پر نظر رکھنا

وہ بیٹھا لگ رہا ہے مجھ کو اک جلاّد طبلے پر


میاں مرغوب

No comments:

Post a Comment