Friday, 27 September 2024

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گُناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا

مجھے نیک انسان بنا میرے مولا

جو تجھ کو، جو تیرے نبیؐ کو پسند ہے

مجھے ایسا بندہ بنا میرے مولا

تُو مسجود میرا، میں ساجد ہوں تیرا

تو مالک، میں بندہ تیرا میرے مولا

تُو لے گا اگر عدل سے کام اپنے

میں ہوں مستحق نار کا میرے مولا

جو رحمت تیری شاملِ حال ہو تو

ٹھکانہ ہے جنت میرا میرے مولا

تجھے تو خبر ہے میں کتنا برا ہوں

تُو عیبوں کو میرے چُھپا میرے مولا

میری تا قیامت جو نسلیں ہوں یا رب

ہوں سب عاشقِ مصطفیٰؐ میرے مولا

نہ محتاج کر تُو، جہاں میں کسی کا

مجھے مُفلسی سے بچا میرے مولا

ہیں کعبے پہ نظریں عبیدِ رضا کی

ہو مقبول ہر اک دُعا میرے مولا

مجھے نیک انساں بنا میرے مولا


اویس عبید رضا قادری

No comments:

Post a Comment