Showing posts with label پاشا رحمان. Show all posts
Showing posts with label پاشا رحمان. Show all posts

Wednesday, 17 November 2021

کسی سے کیسے کہے کوئی تجربہ دل کا

 کسی سے کیسے کہے کوئی تجربہ دل کا

عجیب سانحہ ہوتا ہے سانحہ دل کا

کہیں نہ پھونک دیں شعلہ بدن متاعِ سکوں

چلا ہے شہرِ نگاراں کو قافلہ دل کا

مہ‌ و نجوم مِری گردِ راہ پا نہ سکے 

مہ‌ و نجوم سے آگے تھا حوصلہ دل کا

Thursday, 28 October 2021

وفا کے بدلے تمہارا عتاب کیسا ہے

 وفا کے بدلے تمہارا عتاب کیسا ہے

محبتوں کا مِری یہ جواب کیسا ہے

تھا آج سنگ مقدر مِرے لیے لیکن

تمہارے ہاتھ میں تازہ گلاب کیسا ہے

وہ قتل کرتے ہیں ہم آہ بھی نہیں کرتے

ستمگروں کو ہمارا جواب کیسا ہے

Tuesday, 26 October 2021

کیا کوئی مرے غم میں رات بھر تڑپتا ہے

 کیا کوئی مِرے غم میں رات بھر تڑپتا ہے

کیوں مِرا دلِ محزوں شام سے دھڑکتا ہے

عاشقی کی بستی میں شاعری کی دنیا میں

درد جتنا بڑھتا ہے،۔ آدمی نکھرتا ہے

چاند سو گیا، شاید رات ڈھلنے والی ہے

کس امید میں اے دل پھر بھی تُو مچلتا ہے

Friday, 21 May 2021

شہر آشوب میں گلہائے وفا کس کو دوں

 شہر آشوب میں گل ہائے وفا کس کو دوں

کون مخلص ہے میں الزام وفا کس کو دوں

شہر کے شور میں صحراؤں کا سناٹا ہے

دیر سے سوچ رہا ہوں کہ صدا کس کو دوں

وہ تو یوسف تھا مگر کوئی بھی یعقوب نہیں

خوں میں ڈوبی ہوئی میں اس کی قبا کس کو دوں

Wednesday, 19 May 2021

وفا شعاروں نے کی ہیں محبتیں کیا کیا

 وفا شعاروں نے کی ہیں محبتیں کیا کیا

ہیں ان کے نام سے یارو روایتیں کیا کیا

ہم اہلِ درد جلاتے رہے سروں کے چراغ

ہیں شہر شب میں ہماری حکایتیں کیا کیا

یہ اضطراب یہ نالے یہ سوزشِ پیہم

ہیں ان کی دیکھیے ہم پر عنایتیں کیا کیا