Showing posts with label زیف ضیا. Show all posts
Showing posts with label زیف ضیا. Show all posts

Tuesday, 31 October 2023

تیرا اور میرا ساتھ عالم برزخ سے ہے

 تیرا اور میرا ساتھ


تیرا اور میرا ساتھ عالم برزخ سے ہے

عالم برزخ یعنی جہاں ارواح اک ساتھ تھیں

میں اور تم یعنی ہم

وہاں بھی اک ساتھ تھے

پھر مجھے اور تمہیں اک ساتھ

شاید تہہ در تہہ اک ساتھ سُلا دیا گیا

Sunday, 12 December 2021

اس دل میں تیرے لیے کس قدر محبت ہے

 کاش

کہ تیری روح ذرا بھر لمحے کے لیے

مِرے جسم میں آ سکتی

تو شاید تُو جان سکتی

اس دل میں تیرے لیے کس قدر

محبت ہے

Thursday, 9 December 2021

وہ اک آزاد خیال لڑکی تھی

 آزاد خیال لڑکی


وہ اک آزاد خیال لڑکی تھی

اسے چھپ کر

چار دیواروں میں

رومانس کرنا پسند نہیں تھا

اور میرے گھر کے باہر

Monday, 6 December 2021

کچھ دیر کے لیے سو جانے دو

 سوتا ہوں 


بہت دیر ہو گئی

یوں جاگتے جاگتے

ایسا لگتا ہے جیسے بوڑھا ہو گیا ہوں

یا ہم وہ ہیں جنہیں بوڑھا ہی جنا گیا

ہاتھ پاؤں بھی جواب دے رہیں ہیں

Sunday, 5 December 2021

پرفیکٹ تو کوئی بھی نہیں ہوا نا

 پرفیکٹ


تو سنو

پرفیکٹ تو کوئی بھی نہیں ہوا نا

خامیاں سب میں

اپنے وجود سمیت موجود ہوتی ہیں

ان کے ساتھ اپنایا جاتا ہے

Saturday, 31 July 2021

میں اک گھروندا ریت کا

 میں اک گھروندا ریت کا

ٹوٹ جاتا ہوں

ہاں میں ٹوٹ جاتا ہوں

لفظوں کی سختی سے

لہجوں کی گرمی سے

ٹوٹ جاتا ہوں