Showing posts with label اسد معراج. Show all posts
Showing posts with label اسد معراج. Show all posts

Wednesday, 19 March 2025

آئیں ہمارے واسطے بیٹھیں دعا کریں

 آئیں، ہمارے واسطے بیٹھیں، دعا کریں

ہونا تھا جو بھی ہو گیا، اب اور کیا کریں 

اب رات بھر یہ سسکیاں لیتے ہیں کس لیے

کس نے کہا تھا آپ کو ہم سے دغا کریں

ہم کو بھی کچھ تو خواہشیں اپنی بتائیں ناں

ہم کیا کریں جو آپ کو اچھا لگا کریں

Sunday, 30 June 2024

عرصے کے بعد آج وہ دیکھا دراز میں

 عرصے کے بعد آج وہ دیکھا دراز میں 

تیرا جو خط سنبھال کے رکھا دراز میں 

گاؤں کی دھوپ شہر کی آغوش میں نہیں 

جتنا قرار دیکھ کے آیا دراز میں

میں جانتا ہوں چھوڑ کے وہ جا چکا مجھے 

لیکن ہے پیار آج بھی زندہ دراز میں 

Friday, 21 June 2024

اب یہ نہیں کہ عرش کا رب دیکھتا نہیں

 اب یہ نہیں کہ عرش کا رب دیکھتا نہیں 

جب دیکھتا ہوں میں اسے، تب دیکھتا نہیں 

ویسے تو خود کشی پہ سبھی لوگ ہیں خفا 

لیکن کوئی بھی اس کا سبب دیکھتا نہیں 

پہلے تو کائنات تھا میں تیرے واسطے 

حیران ہوں کہ تو مجھے اب دیکھتا نہیں