Wednesday, 19 March 2025

آئیں ہمارے واسطے بیٹھیں دعا کریں

 آئیں، ہمارے واسطے بیٹھیں، دعا کریں

ہونا تھا جو بھی ہو گیا، اب اور کیا کریں 

اب رات بھر یہ سسکیاں لیتے ہیں کس لیے

کس نے کہا تھا آپ کو ہم سے دغا کریں

ہم کو بھی کچھ تو خواہشیں اپنی بتائیں ناں

ہم کیا کریں جو آپ کو اچھا لگا کریں

مالک بھرے جہان میں سنتا ہی کون ہے 

مالک جو دل کا حال ہے کس سے کہا کریں 

معراج! یار خون میں شامل نہیں ہے یہ

گر وہ برا کریں گے تو ہم بھی برا کریں 


اسد معراج

No comments:

Post a Comment