عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سلام فاتح خیبرؑ کے لالؑ کو پہنچے
حسینؑ یعنی محمدﷺ کی آلؑ کو پہنچے
حیاتِ سرمدی آئی تمہارے حصے میں
تمہارے عزم سے باطل زوال کو پہنچے
جنابِ حُر بھی ہوئے سرخرو شہادت سے
بفیضِ سبطِؑ پیمبرﷺ کمال کو پہنچے
ہماری نذرِ عقیدت بصد خلوص و نیاز
حسینؑ سیدِ عالی خصال کو پہنچے
صداقتوں کے نگہباں، عقیدتوں کے امیں
تِرے عدو ہی بالآخر زوال کو پہنچے
ہزاروں لاکھوں درود و سلام اے صدیق
علیؑ کے لال محمدﷺ کی آلؑ کو پہنچے
محمد صدیق فتحپوری
No comments:
Post a Comment