Saturday, 29 March 2025

جو رحمت ہے مرے رب کی کنارا ہی نہیں اس کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو رحمت ہے مِرے رب کی کنارا ہی نہیں اس کا

خدا کا جو نہیں بنتا،۔ سہارا ہی نہیں اس کا

اگر نظر کرم نہ ہو کسی پر ربِ اکبر کی

تو سمجھو اس جہاں میں پھر گزارا ہی نہیں اس کا

جو رب کو خوش نہیں کرتا وہ سمجھو کچھ نہیں کرتا

چمکنے والا قسمت کا ستارا ہی نہیں اس کا

بڑے احسان ہیں رب کے دہر میں سارے بندوں پر

کسی نے قرض دنیا میں اتارا ہی نہیں اس کا

خدا کا حکم جو مانے چلے راہِ محمدﷺ پر

کسی بھی کام میں ساغر خسارا ہی نہیں اس کا


عبدالمجید ساغر

No comments:

Post a Comment