Monday, 17 March 2025

غزہ وہ پھر آئیں گے تازہ دم ہو کر

 غزہ


وہ پھر آئیں گے

تازہ دم ہو کر

ادھیڑ دیں گے تمہارے دریدہ بدن 

گولیوں کی بارش سے 

تم پھر سو جاؤ گے 

اور وہ پھر آئیں گے

تھوڑا سستا کر 

تمہارے گھروں کی کیاریاں پھلانگتے ہوئے

ہتھیاتے جائیں گے تمہارے گھر 

روند ڈالیں گے تمہارے بچے اور پھول

ملیامیٹ کر دیں گے تمہارے خواب

بین ڈالتی رہیں گی سسکتی روحیں

آنسو بہاتی رہے گی لہو میں بھیگی ہوا

تمہاری تاراج بستی میں

وہ دہرائیں گے جرائم اضافوں کے ساتھ

اس جگہ

جو ہو چکا ہے ان کے ساتھ

کہیں اور

وہ برتر ہیں؛ وہ کہتے ہیں خدا نے انہیں کہا

سو اپنے تئیں تائیدِ ایزدی سے وہ تمہیں ہلاک کرتے ہیں 

اب جب تم بیدار ہو نیند سے 

پھینک دینا غلیل اور پتھر 

بہا دینا اپنے لہو کے ساتھ

ایک کے بعد ایک کے مرتے جانے کی بشارت

کیونکہ وہ پھر آئیں گے 


احمد مبارک

No comments:

Post a Comment