Showing posts with label ظریف جبلپوری. Show all posts
Showing posts with label ظریف جبلپوری. Show all posts

Friday, 30 September 2022

سیدھا سا دل تھا پڑ گیا اس کج ادا کے ہاتھ

 سیدھا سا دل تھا پڑ گیا اس کج ادا کے ہاتھ

اور میں غریب رہ گیا بس مل ملا کے ہاتھ

باتیں بنا رہے ہیں وہ ایسی بنا کے ہاتھ

جیسے حلیم گھوٹ رہے ہوں چلا کے ہاتھ

تہذیب کے خلاف جو حرکت تھی اب کہاں

اظہارِ عشق کرتے ہیں اب تو دبا کے ہاتھ

Wednesday, 16 March 2022

یہ لائل پور کے مچھر جو مل والوں نے پالے ہیں

 لائل پور کے مچھر


یہ لائل پور کے مچھر جو مل والوں نے پالے ہیں

بہادر سورما ساونت تگڑے اور جیالے ہیں

منظم طور سے مہماں پہ شب خوں مارنے والے

یہ وہ ہیں جو نہیں کونین سے بھی ہارنے والے

فلٹ چھڑکے ہوئے کمروں میں بھی تن تن کے آتے ہیں

وہ سب مل کر خوشی میں فتح کے باجے بجاتے تھے

Sunday, 13 March 2022

محبت جس کو کہتے ہیں بڑی مشکل سے ہوتی ہے

 فلمی عشق


محبت جس کو کہتے ہیں بڑی مشکل سے ہوتی ہے

فقط اک بار ہوتی ہے خلوص دل سے ہوتی ہے

جہان فلم میں الفت کا ہر نخرا نرالا ہے

یہ ایسی دال ہے جس دال میں کالا ہی کالا ہے

اگر بازار میں لڑکی پھسل جائے محبت ہے

سہارہ پا کے لڑکے کا سنبھل جائے محبت ہے

جھوٹے عاشق جو ہیں وہ آہ و بکا کرتے ہیں

 جھوٹے عاشق جو ہیں، وہ آہ و بکا کرتے ہیں

ہم شبِ ہجر میں اخبار پڑھا کرتے ہیں

یہ ترقی کا زمانہ ہے تِرے عاشق پر

انگلیاں اٹھتی تھیں، اب ہاتھ اٹھا کرتے ہیں

مردِ میداں تو ہیں وہ مرد، جو کرتے ہیں جہاد

ان کو کیا کہیئے، جو بیوی سے لڑا کرتے ہیں

Saturday, 12 March 2022

بیٹھے بیٹھے دل میں اک شاعر کے آیا یہ خیال

 مکینک شاعر


بیٹھے بیٹھے دل میں اک شاعر کے آیا یہ خیال

شاعری سے بڑھ کے بھی دنیا کو دکھلائے کمال

روشنی میں شمس کی ڈھونڈا تو سانچہ مل گیا

اتفاقاً اس کو اک موٹر کا ڈھانچہ مل گیا

ٹیوب ٹائر برسٹ اور انجن کی حالت تھی خراب

بجتے تھے مڈگارڈ جیسے بجتے ہیں چنگ و رباب