چمن میں ہم نے دیکھے ہیں
بہت ہی خوب صورت پھول
الگ رنگت بھی ہے ان کی
جدا خوشبو بھی ہے ان کی
ہوا چلتی ہے جب بھی تو
سبھی پھولوں کو آپس میں
چمن میں ہم نے دیکھے ہیں
بہت ہی خوب صورت پھول
الگ رنگت بھی ہے ان کی
جدا خوشبو بھی ہے ان کی
ہوا چلتی ہے جب بھی تو
سبھی پھولوں کو آپس میں
یوں آپ جو آسودۂ غم کرتے رہیں گے
ہم درد دل و جان کو کم کرتے رہیں گے
سمجھے تھے کہ وہ شکوے گِلے بھُول گئے ہیں
معلوم نہ تھا دل پہ رقم کرتے رہیں گے
رکھیں گے تِرے غم کو زمانے سے چھپا کر
تنہائی میں ہم آنکھ کو نم کرتے رہیں گے
ہم نے جس کے لیے پھولوں کے جہاں چھوڑے ہیں
اس نے اس دل میں فقط زخم نہاں چھوڑے ہیں
ہم نے خود اپنے اصولوں کی حفاظت کے لیے
دولتیں چھوڑ دیں شہرت کی جہاں چھوڑے ہیں
زندگی ہم نے تِرا ساتھ نبھانے کے لیے
تپتے صحرا میں بھی قدموں کے نشاں چھوڑے ہیں
زندگی جیسا لبھاؤں گی، چلی جاؤں گی
میں تِرے خواب میں آؤں گی چلی جاؤں گی
اس نے دیکھا ہی نہیں عزمِ مصمم میرا
ہجر اوڑھوں گی بچھاؤں گی چلی جاؤں گی
یہ کہانی تو مصنف کی چلے گی برسوں
میں تو کردار نبھاؤں گی، چلی جاؤں گی
بچھڑنا ہی ضروری ہے
چلو ہم مان لیتے ہیں بچھڑنا ہی ضروری ہے
چلو ہم مان لیتے ہیں مقدر میں ہی دوری ہے
چلو ہم مان لیتے ہیں تمہاری جو ہے مجبوری
چلو ہم مان لیتے ہیں ملے ہم دیر سے تم سے
چلو مانا کہ باندھے ہے رسن حالات کی تم کو
چلو مانا جدائی کے سوا چارہ نہیں کوئی