Saturday, 24 October 2026

بگڑیں نہ اپنی لونڈی پہ اتنا حضور آپ

 بگڑیں نہ اپنی لونڈی پہ اتنا حضُور آپ

میں ہی قصور وار ہوں ہیں بے قصُور آپ

جو بات کے دھنی ہیں پلٹتے نہیں کبھی

پورا کریں گے قول کو اپنے ضرُور آپ

مینا بھی کچھ کہے گی تو ہو گی بہت بُری

اب بند رکھیں "چونچ" کو اپنی حضُور آپ

بندی دغل فصل سے بہت بھاگتی ہے دُور

اپنے ہی پاس رکھیے یہ اپنا "فتور" آپ

صُورت کی میں خراب ہوں، سیرت کی میں خراب

لے آئیے بہشت سے اب کوئی "حور" آپ

شیدا تو جُھک کے مِلتے ہیں دُنیا جہان سے

پائیں گی نام کو بھی نہ ان میں غرُور آپ


شیدا الہ آبادی

مولوی نثار حسین خاں

شیدا الہ آبادی کی شاعری میں انہوں نے عورت اور مرد دونوں کے خیالات و احساسات کی کُھل کر ترجمانی کی۔

No comments:

Post a Comment