Friday, 16 October 2026

زمیں پہ کیسا ہے قحط الرجال اف اللہ

 زمیں پہ کیسا ہے قحط الرّجال اُف اللہ

وفا کا اور جنوں کا زوال اُف اللہ

جو آدمی کا ہے اس وقت حال اُف اللہ

وفا کا اور جنوں کا زوال اُف اللہ

ترقی خوب ہوئی بے مثال اُف اللہ

مگر جو دیکھا ہے گاؤں کا حال اُف اللہ

فریب، دھوکا، دغا بازیاں زمانے کی

ہوس نے خوب بُنا ہے یہ جال اُف اللہ

سیاست اور حکومت ہے ایک مکّاری

وطن پرست سِتم سے نڈھال اُف اللہ

امیرِ شہر نے غارت کیا سکوں ان کا

کہ مُفلسوں کا ہے جِینا محال اُف اللہ

بتاؤ کیسے کہیں ہپی نیو ائیر صاحب

کہ بھُوک اور نیا ایک سال اُف اللہ

کہے جو جھُوٹ اور سچ کو سچ اعزاز

نہیں یہ آج کسی کی مجال اُف اللہ


خالد اعزاز

No comments:

Post a Comment