Sunday, 4 October 2026

کہ میں سادہ سی لڑکی تھی

 جوانی کتنی چھوٹی ہے


کہ میں سادہ سی لڑکی تھی

نہ بنتی تھی سنورتی تھی

مِرا بس دوش اتنا ہے

کہ میں خوابوں پہ مرتی تھی

نہ اشکوں سے مراسم تھے

میں ہر حالت پہ ہسنتی تھی

نہ مجھ کو خوفِ ماضی تھا

نہ مستقبل سے ڈرتی تھی

یہ سوچا تھا بڑے ہو کر

سبھی کچھ ہی صحیح ہو گا

جو میں نے سوچ رکھا ہے

یقیناً بس وہی ہو گا

مگر وہ ہو نہیں پایا

کہ اب جس راہ پہ جاتے ہیں

وہاں پہ خواب آتے ہیں

کسی سے ہنس کے بولو تو

ہے کس کو کب گوارا یار

نہیں ہے میرا کوئی بھی

بتاؤ ہے تمہارا یار

بڑا ہونا ہے کیا ہوتا

بڑے ہو کر سمجھ آیا


سیده فلزا تسکین

No comments:

Post a Comment