Sunday, 4 October 2026

غلط ہے ماضی کسی کا کسی کا حال غلط

 تمام عمر ہی کھاتا رہا جو مال غلط

بتاؤ کیسے نہ اٹھے گی اس کی آل غلط

کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں بزمِ خوباں میں

غلط ہے ماضی کسی کا کسی کا حال غلط

تمہارے حسن کو تشبیہ دوں تو کس شے سے

تمہارے حسن نے کر دی ہے ہر مثال غلط

وہ جس کی آنکھ میں آنسو کبھی نہیں دیکھا

ہمارے رونے پہ کرتا ہے وہ ملال غلط

یہ ہی حساب مکمل ہے زندگانی کا

مجاز ہم نے گزارے ہیں ماہ و سال غلط


مجاز امروہوی

No comments:

Post a Comment