Showing posts with label صفی سرحدی. Show all posts
Showing posts with label صفی سرحدی. Show all posts

Friday, 17 February 2023

تمہارے بدلنے سے پہلے میری حالت نہیں بدلی جا سکتی

 جسم کی ترسیل


تمہارے بدلنے سے پہلے میری حالت نہیں بدلی جا سکتی

خود کو سمجھانے کی ہر کوشش 

تمہارے ہونے سے ناکام ٹھہری ہے

جب یہ طے ہے کہ تم نے چلے جانا ہے 

اور میں نے بھی جانے دینا ہے

Monday, 14 November 2022

خدا کی طرح اکیلا آدمی اکیلا رہنے پر

 خدا کی طرح اکیلا آدمی


زندگی اب کسی بھی لمحے

موت کے اسٹاپ پر اتار سکتی ہے

اس سے پہلے کہ موت کا اسٹاپ

دُھند میں ڈوب جائے

مجھے سب کو الوداع کہہ دینا چاہیے

Sunday, 3 July 2022

بے خبروں کا شہر

 بے خبروں کا شہر


اس بھرے شہر میں کسے خبر ہو سکتی ہے

کہ شہر میں رہنے والا تنہا اجنبی آدمی

کل رات سے اپنے فلیٹ میں مُردہ پڑا ہے

جبکہ اس کی پالتو بلی دروازہ بند ہونے سے

کمرے کے اندھیرے میں قید ہو کر رہ گئی ہے

Tuesday, 1 March 2022

میں جس عورت کے لمس سے محروم ہوں

 لمس سے محروم آدمی 

میں جس عورت کے لمس سے محروم ہوں

جانے کیوں اسی کی بانہوں میں پڑا رہتا ہوں

جو عورت میری نہیں ہو سکی 

مجھے اس سے کوئی شکایت بھی نہیں ہے

مگر مجھے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا

Sunday, 10 October 2021

وہ عورت میری کیا لگتی ہے

 میں اور وہ عورت


میں کبھی یہ نہیں سمجھ پایا

وہ عورت میری کیا لگتی ہے

اور میں نے بھی کبھی اسے

کریدنے کی کوشش نہیں کی

بستر میں بھی کبھی

ہم یہ فیصلہ نہیں کر پائے

Tuesday, 28 September 2021

آدمی کا اعتراف اگرچہ یہ اعتراف کرنا مشکل ہے

 آدمی کا اعتراف


اگرچہ یہ اعتراف کرنا مشکل ہے

کہ میں بہت اکیلا ہو چکا ہوں

لیکن اس بھیڑ میں

یہ خبر کسے ہو سکتی ہے

میں خود کو

Sunday, 26 September 2021

خاموشی کا سفر

 خاموشی کا سفر


اگر کبھی کوئی تم سے یہ کہے

کہ وہ تمہاری خاموشی کو سن سکتا ہے

تو کیا یہ سراسر جھوٹ نہیں ہو گا

تمہاری خاموشی خلا کی وسعتوں جیسی ہے

اسے سمجھنے سے پہلے دریافت کرنا پڑتا ہے

Wednesday, 8 September 2021

ہمارے جانے کے بعد بچوں نے

 گمنام جوڑوں کے نام


ہمارے جانے کے بعد بچوں نے

ہماری شادی کی تصویر

دیوار سے اُتار دی ہے

تمہارے سارے میگزین

اور میری ساری کتابیں

Saturday, 7 August 2021

مذہب اور سائنس کی لڑائی میں

 مذہب اور سائنس کی لڑائی میں

خدا کے ہونے یا نہ ہونے کے مباحثوں میں

نجانے سِگنل بحال ہونے پر ہم دونوں

خدا کا شکر ادا کریں یا سائنس کو سلام کریں

میں نہیں جانتا اب ہمارے مداروں میں

فاصلہ گھٹے گا یا مزید بڑھے گا؟

Thursday, 5 August 2021

زندگیوں کی بھیڑ میں زندگی کے لیے

 غیبی آواز


زندگیوں کی بھیڑ میں

زندگی کے لیے

ایک زندہ انسان

آخر کیوں ترستا ہے؟ 

یہ معمّہ کیا ہے؟

سچ کا آخری لفظ کیا ہے؟

Wednesday, 4 August 2021

میں نہیں جانتا وبا کے ان دنوں میں

 لاپتہ سہیلی کے نام


میں نہیں جانتا

وبا کے ان دنوں میں

وہ کس حال میں ہو گی

بہت دن ہوئے

اس نے کوئی رابطہ نہیں کیا

میرا بھی نہیں معلوم

کہانی کا جنم مت پوچھو

 کہانی کا جنم


مت پوچھو، یقین رکھو

تم پر کہانی لکھنے کی

نوبت نہیں آئے گی

تم بار بار

بے کار پوچھتی ہو

Tuesday, 3 August 2021

ہم ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے دنیا میں دھکیلے گئے ہیں

 ہم ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے

دنیا میں دھکیلے گئے ہیں

آپ ہماری لاش ٹھکانے لگا دیں

ہم پھر بھی زندہ رہیں گے

ہمارے بعد ہماری طرح کے لوگ

ہماری بولی بولیں گے

Monday, 2 August 2021

انقلاب کی ناکامی کی رات

 انقلاب کی ناکامی


انقلاب کی ناکامی کی رات

ہم آخری بار مل رہے ہیں

اس کی گود میں سر رکھ کر

ریڈیو پر لیڈر کا سرنڈر سن کر

میں نے جانا

محبوبہ کا بستر

Saturday, 31 July 2021

روز محشر جب خدا

 کالا کوٹ


روزِ محشر جب خدا

خدا نہیں رہے گا

سب کو جمع کر کے

جب وہ برہنہ کرے گا

اور ہماری ذاتی زندگی کو

جب سرِ عام لِیک کرے گا

Friday, 30 July 2021

آخری شام کا رنگ کچھ مدھم سا ہے

 آخری ریہرسل کا سکرپٹ


آخری شام کا رنگ کچھ مدھم سا ہے

میرے گٹار میں جان نہیں آ رہی

میں اب وہی پرانا نغمہ

اور زیادہ دیر تک نہیں گنگنا سکتا

جس میں گالیوں کا رس نچوڑا گیا ہے

میں اپنی ناکامیوں اور محرومیوں کو

معذرت نامہ میں دوبارہ نہیں آؤں گا

 معذرت نامہ


میں دوبارہ نہیں آؤں گا

مجھے تمہارا جسم

مزید نہیں چاہئے 

مجھے افسوس سے

یہ کہنا پڑ رہا ہے 

زندگی موت کا اسٹاپ الوداع

 زندگی اب کسی بھی لمحے 

موت کے اسٹاپ پر اتار سکتی ہے

اس سے پہلے کہ موت کا اسٹاپ

دھند میں ڈوب جائے

مجھے سب کو الوداع کہہ دینا چاہئے


صفی سرحدی

Thursday, 29 July 2021

مسیحا کی خواہش

 مسیحا کی خواہش


میں چاہتا ہوں 

جب میری روح قبض کرنے

موت کا فرشتہ آئے

تو وہ میرے سامنے

ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہو جائے

رزق کی تلاش اور بھیک

 رزق


رات اسٹریٹ لائیٹ کی روشنی میں

ایک چیونٹی رزق ڈھونڈ رہی تھی

مگر میں فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا

بھیک مانگ رہا تھا


صفی سرحدی