آدمی کا اعتراف
اگرچہ یہ اعتراف کرنا مشکل ہے
کہ میں بہت اکیلا ہو چکا ہوں
لیکن اس بھیڑ میں
یہ خبر کسے ہو سکتی ہے
میں خود کو
اور کتنا سہارا دے سکتا ہوں
آخر مجھے کہیں تو رکنا ہی ہو گا
میں اس قدر تھک چکا ہوں
کہ روز شام
جس خاموش سڑک سے گزرتا ہوں
وہاں ایک بوڑھی مائی بیٹھتی ہے
جبکہ میں نے کبھی
اس کی مدد بھی نہیں کی ہے
پر جانے کیوں اب من کر رہا ہے
کہ میں اس کی گود میں
سر رکھ کر سو جاؤں
صفی سرحدی
No comments:
Post a Comment