Thursday 30 September 2021

میں تمہارے باقی چاہنے والوں جیسا نہیں ہوں

 میری جانِ من 

میں تمہارے باقی چاہنے والوں جیسا نہیں ہوں

اگر کوئی دوسرا تمہیں بادل لا کر دیتا ہے

تو میں تمہیں بارش پیش کروں گا

اگر وہ تمہیں لالٹین عطا کرتا ہے

تو میں تمہیں چاند لا کر دوں گا

اگر وہ دے تمہیں ایک شاخ

تو میں تمہیں پیڑ کے پیڑ لا دوں گا

اور اگر کوئی دوسرا تمہیں بحری

اور اگر کوئی دوسرا تمہیں بحری جہاز لا کر دے

تو میں تمہیں سفر تحفہ کروں گا


نزار قبانی

عربی شاعری سے اردو ترجمہ

No comments:

Post a Comment