جلاوطنی سے خط
ماں! کیا ہم سے کوئی غلطی ہو گئی ہے
کیوں ضروری ہے کہ ہم دو بار مریں
ایک بار زندگی میں
اور ایک بار زندگی کے بعد
بید کے جنگلو
کیا تمہیں یاد رہے گا کہ وہ
جسے دوسری مردہ اشیا کی طرح
تمہارے اداس سایوں میں پھینکا گیا، ایک آدمی تھا؟
کیا تمہیں یاد رہے گا کہ میں ایک آدمی ہوں؟
محمود درویش
اردو ترجمہ انور سن رائے
No comments:
Post a Comment