Monday, 27 September 2021

آج میں نے تجھے رو رو کے بہت یاد کیا

 آج پھر میں نے تجھے یاد کیا


آج میں نے تجھے رو رو کے بہت یاد کیا

برف کے پھر بڑے طوفاں اٹھے

پھر بھی آنسو نہ جمے چہرے پر

شدتِ جذبۂ احساسِ محبت تھی کہ سب

تیز چلتی ہوئی ان ٹھنڈی ہواؤں کو ہوئی مایوسی

میں نے سوچا تھا فقط تیرے بدن کی حدت

آج بھی ساتھ ہے میرے مجھے محفوظ کیۓ

ساتھ میں سرد ہواؤں کی کوئی سرگوشی

بارہا درد بھرے تیرے یہ سندیس دئیے جاتی تھی

آنکھ پھر سے مِری اشکوں سے بھرے جاتی تھی

بھری آنکھوں میں تجھے ڈوبتے دیکھا میں نے

ڈوبنے والے ابھرتے نہیں، سوچا میں نے

کوٹ پھینکا کہیں، دستانے کہیں جا پھینکے

اپنی ہر ممکنہ خوش فہمی کو برباد کیا

آج میں نے تجھے رو رو کے بہت یاد کیا


سلمان صدیق

No comments:

Post a Comment