Thursday 30 September 2021

بھاری اینٹیں سر پہ اٹھائے محنت کش عورت

 تلاش


بھاری اینٹیں سر پہ اٹھائے

محنت کش عورت کے

کُھردرے ہاتھوں میں نہیں

اور نہ ہی

بھوک سے بلکتے بچوں کے لیے

ممتا اور محبت گوندھتی

ماں کی مسکراہٹ میں

اس نے خود کو پایا

تو تنہا صحرا میں کھڑے

اس لڑکی کی آنکھوں میں 

جسے کل رات سنگسار کر دیا گیا تھا


سروش لطیف

اردو ترجمہ: نودان ناصر

No comments:

Post a Comment