Wednesday 29 September 2021

مرے آقا مرے سلطان بسم اللہ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


 مِرے آقا مِرے سلطان، بسم اللہ 

مِری جاں آپؐ پر قربان بسم اللہ 

رسائی رب تلک جن سے ہوئی ممکن 

میں ان کی لکھ رہا ہوں شان بسم اللہ 

کیا ہے نعت میں بھی حمد کا چرچا

جو رکھا نعت کا عنوان بسم اللہ

محمدؐ مصطفیٰ کی آل پر صدقے

ہمارا دل ہماری جان بسم اللہ

اتارو قبر میں اب مجھ کو جلدی سے

حضوری کو  کرو سامان بسم اللہ

نبیؐ کی نعت کا ہر شعر آیت ہے

پڑھو مل کر سبھی قرآن بسم اللہ

خیالوں میں وہ آئے تو لگا باسط

بنے آقا میرے مہمان بسم اللہ


باسط علی حیدری

No comments:

Post a Comment