Wednesday 29 September 2021

تھوڑا سا حوصلہ تو مرے ڈر میں ڈال دے

 تھوڑا سا حوصلہ تو مِرے ڈر میں ڈال دے

یعنی مِرے عدو کو بھی ششدر میں ڈال دے

تصویر تو ہے خوب، مگر ایک کام کر

یہ تشنگی اٹھا کے سمندر میں ڈال دے

امبر سے تارے ٹوٹ کے پلکوں سے آ لگے

اب تو سرشت موم کی پتھر میں ڈال دے

اک بار زندگی میں کہیں خود سے مل سکوں

ایسی کوئی لکیر مقدر میں ڈال دے

یہ تلخیاں سمیٹ، کہیں اس سے پیشتر

دیوار کوئی لا کے تِرے گھر میں ڈال دے

اختر تِری دوکان میں کچھ بھی نہیں رہا

کوئی نیا خیال ہی شاپر میں ڈال دے


اختر دولتالوی

No comments:

Post a Comment