Showing posts with label مریم مجید. Show all posts
Showing posts with label مریم مجید. Show all posts

Sunday, 20 August 2023

تو اس نے کہا یہ جام دیکھ

 تو اس نے کہا یہ جام دیکھ


مئے ارغوان سے بھرا ہوا یہ جام دیکھ

یہ شام دیکھ! چمپئی کھلی کھلی

موتیے کے ہار میں چاندنی گندھی ہوئی

اور چاندنی بھی اس طرح گندھی ہوئی 

کہ بام پر ندی کوئی چڑھی ہوئی

ندی بھی گویا حلب کی مٹھاس میں رچی ہوئی

Saturday, 12 August 2023

مریخ زادوں کو خبر پہنچے

 مریخ زادوں کو خبر پہنچے


زنان زہرہ کی خواب گاہوں میں کھلنے والے ضیا کے دفتر سمٹ رہے ہیں

کہ ان کے رحموں میں سبز رنگت کی زندگی کو جگانے والا کوئی نہیں ہے

وہ زہرہ زادی جو نوری سالوں کی اک صدی سے 

حمل کی چاہ میں پگھل رہی ہے، وہ منتظر ہے کہ کوئی آئے

اور اس کی سُوکھے شکم میں اپنی بقا کے خلیوں کا سحر پھونکے

Thursday, 10 August 2023

آگ کی چادروں میں لپیٹی ہوئی دوزخی عورتیں

 دوزخی عورتیں


آگ کی چادروں میں لپیٹی ہوئی دوزخی عورتیں

عورتیں! جن کے پہلو بہزاد کی انگلیوں سے تراشے گئے

جن کے سینوں و کولہوں نے پیدا کئے اینجلو

دوزخی عورتیں جو سدا اہل ایمان کی آزمائش رہیں

عورتیں! جن کے ہونٹوں نے چکھا ہے انکار کا ذائقہ

عورتیں! جن کی ہر اک ادا ابن آدم کی تائید سے ماورا

Tuesday, 18 July 2023

ڈائن کائی پیڑوں کو کھا گئی ہے

 ڈائن


کائی پیڑوں کو کھا گئی ہے

زمیں پہ بکھرے ہوئے یہ پنجر

بتا رہے ہیں پتہ کسی کا

اندھا کنواں شہر سے باہر

کیسے کیسے جوان رعنا نگل گیا

کوئی باقی بچا نہیں ہے

Sunday, 16 July 2023

لال گگن میں نیلا تارہ اور گلابی کرنیں

 بوجھ بجھاری


لال گگن میں نیلا تارہ

اور گلابی کرنیں تھیں

اس تارے کے اک کونے پر

پیلے پھول کی بند پتیوں میں

خاک کا قالب سویا تھا

Saturday, 15 July 2023

اے کرمک شب کور ذرا دیکھ تو

 اے کرمک شب کور


ذرا دیکھ تو وہ زلف سیاہ

برف زاروں میں زنگیوں کی سپاہ

رخ روشن کی حِدتوں کی گواہ

شعلہ و برق کی سسکی، انگاروں کی آہ

لذت چشیدہ جام مئے ناب ذرا

دیکھ وہ لب کہ ہیں لالہ و گلفام کی چاہ

Friday, 14 July 2023

جب زمیں و زماں کی سبھی وسعتیں

 میں نے کائنات کو تشکیل پاتے دیکھا


جب زمیں و زماں کی سبھی وسعتیں 

میرے ہونے کے دم سے بھری تھیں تو تب

میرے آدھے بدن میں نے دیکھا تمہیں

میری روح کے کواڑوں پہ دستک تیری چیختی تھی 

تو بام فلک پہ تبھی گونجتا تھا کہیں کن کا حرف امر