Sunday, 25 October 2026

میں اپنی یادوں کی بے جان خاک زدہ تصویریں دیکھتا ہوں

 رات گئے یونہی


میں اپنی یادوں کی

بے جان خاک زدہ

تصویریں دیکھتا ہوں

اور یہ بھی دیکھتا ہوں کہ

اب ان سوچ کے پتلوں میں

کوئی آس نہیں

کوئی یاس نہیں

کوئی امید نہیں

کوئی خواب نہیں

بس جذب کا اک رنگ ہے

جو زندگی کے پہلووں میں

ابھی تک بھی بھرا نہیں

رات گئے یونہی


میاں وقارالاسلام

No comments:

Post a Comment