عارفانہ کلام نعتیہ کلام
ملا ہے جب سے پروانہ محمدﷺ کی گدائی کا
دو عالم اک علاقہ ہے مِری کشور کشائی کا
خدا کی بندگی کرتا ہوں میں انؐ کے وسیلے سے
درِ سرکارﷺ آئینہ ہے عرشِ کبریائی کا
مِری جانب سے اے موجِ صبا آقاؐ سے کہہ دینا
”کہ حسرت سنج ہوں عرضِ ستم ہائے جدائی کا“