Wednesday, 28 October 2026

اس نے کچھ سوچ کر کہا ہو گا

 اس نے کچھ سوچ کر کہا ہو گا

ہم نے مطلب غلط لیا ہو گا

یار مجھ کو نکالو وحشت سے

یار کوئی تو راستہ ہو گا

یہ ہواؤں کا کام ہے ہی نہیں

یہ دِیا 🪔 قتل ہی ہوا ہو گا

آپ تو کربلا سے آئے ہیں

آپ کو تو خُدا مِلا ہو گا

آپ سے عشق ہو گیا ہے مجھے

آپ کے ساتھ کچھ بُرا ہو گا

آپ بھی آئے ہیں کسی کی جگہ

کل کوئی آپ کی جگہ ہو گا


نادر برار شاہ

No comments:

Post a Comment